یمنی جزائر پر ایرترے کے حملے کی حوثیوں کی جانب سے مذمت

جزیرہ حانش  میں داخل ہونے کے لیے تواتر سے کیے جانے والے یہ حملے  متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں

1431779
یمنی جزائر پر ایرترے کے حملے کی حوثیوں کی جانب سے مذمت

یمنی حوثیوں نے سٹریٹیجک آبنائے میندب کے جوار میں واقع جزائر پر متحدہ عرب امار ات اور ایرترے کے تعاون سے حملے کی مذمت کی ہے۔

یمنی حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینلالا مصیرہ کی خبر کے مطابق نام نہاد حکومت کے دفتر داخلہ کے ترجمان عبدالخالق الا عجری  کا  کہنا ہے کہ ہم یمن کی حاکمیت کے علاقے پر ایرترے کے حملے کی مذمت کرتے یں۔ جزیرہ حانش  میں داخل ہونے کے لیے تواتر سے کیے جانے والے یہ حملے  متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حانیش جزیرے  میں ماہ مئی سے ایرترے کے فوجی دستے  تعینات  ہیں اور انہوں نے 8 یمنی  مچھیروں کی کشتیوں کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔  یہی حرکت انہوں نے گزشتہ برس بھی کی تھی۔

ایرترے انتظامیہ سے حوثیوں کے الزامات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 1990 کی دہائی میں باب الا مندب آبنا  کے جوار میں واقع  جزائر  حانیش کے معاملے میں تنازع پیدا ہوا تھا۔  جس کے بعد عالمی عدالت نے مذکورہ جزائر کے یمن کی ملکیت  ہونے کا حکم صادر کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں