یورپ فلوئیڈ کے قتل پرخاموش رہا تو وہ اپنا منہ ہمیشہ کے لیے بند رکھے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےجارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بارے میں کہا ہے کہ اگر یورپ ویسے ہی امریکہ میں لوگوں اور میڈیا والوں کیخلاف بربریت کے سامنے خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کیلئے اپنا منہ بند کرنا ہوگا

1428512
یورپ فلوئیڈ کے قتل پرخاموش رہا تو وہ اپنا منہ ہمیشہ کے لیے بند رکھے: ایران

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےجارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بارے میں کہا ہے کہ اگر یورپ ویسے ہی امریکہ میں لوگوں اور میڈیا والوں کیخلاف بربریت کے سامنے خاموش رہنا چاہتا ہے تو اسے ہمیشہ کیلئے اپنا منہ بند کرنا ہوگا۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ فوجی دباؤ کے خطرے کے ساتھ ساتھ امریکی شہر میڈیا والوں اور عوام کیخلاف بربریت کا منظر بن گئے ہیں۔
یورپ جو غیرمغربی ملکوں کے سامنے بہت جلد موقف اختیار کرتا ہے اب چھپ بیٹھ کر خاموشی اختیار کرچکا ہے۔
جواد ظریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نہیں سوچتے ہیں کہ سیاہ فام لوگوں کی جان کی قدر و قیمت ہے، ہم لوگوں میں سے جو سیاہ فام لوگوں کی زندگی کی اہمیت دیتے ہیں ان کو جاننا ہوگا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا نسل پرستی کیخلاف مقابلہ کرے۔
خیال رہے کہ امریکہ میں  دارالحکومت واشنگٹن سمیت 25 شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے،مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے جس کے بعد امریکی صدر زیر زمین بینکرز میں چلے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں