داعش کےخاتمے کا فیصلہ،عراقی وزیراعظم نے آپریشن کی ہدایات کردی

وزیراعظم کے عسکری ترجمان یحیی رسول کے مطابق ، جانباز عراق نامی آپریشن شروع ہو گیا ہے جس  کا مقصد ملکی سلامتی اور امن و امان  کو بحال کرتے ہوئے داعش کا صفایا کرنا ہے

1428063
داعش کےخاتمے کا فیصلہ،عراقی وزیراعظم نے آپریشن کی ہدایات کردی

 عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی ہدایت پر  کرکوک کے جنوب مغربی علاقوں میں  داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

  وزیراعظم کے عسکری ترجمان یحیی رسول کے مطابق ، جانباز عراق نامی آپریشن شروع ہو گیا ہے جس  کا مقصد ملکی سلامتی اور امن و امان  کو بحال کرتے ہوئے داعش کا صفایا کرنا ہے۔

  دوسری جانب  کرکوک آپریشنز کے کمانڈ  سعد حربیہ  نے بتایا کہ حال ہی میں  13 دہشتگرد مارے گئے ہیں  جبکہ عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ   حشد الشعبی اور کرکوک آپریشن تین دن مزید جاری رہے گا۔

 اس دوران وزیراعظم الکاظمی  نے  آپریشن کے حامل علاقوں کا دورہ کیا اور اس سے متعلق تفصِلات حاصل کیں۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  ملک کے تمام دفاعی ادارے  اورہمارے جوان  موت کے سائے میں اپنا فرض ادا  کر رہے ہیں جو کہ قابل قدر ہے۔

واضح رہے کہ داعش کرکوک میں بالخصوص فوجی مقامات پر حملے کرتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں