روسی طیاروں کی لیبیا منتقلی باعثِ تشویش ہے، برطانیہ

ہم لیبیا کے تمام تر فریقین کو فائر بندی اور سیاسی مذاکرات کے قیام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قیادت کی کوششوں میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں

1426266
روسی طیاروں کی لیبیا منتقلی باعثِ تشویش ہے، برطانیہ

برطانیہ  کا کہنا ہے کہ شام سے روسی طیاروں کی لیبیا منتقلی باعثِ خدشات ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’ شام سے لیبیا کو روسی طیاروں کی منتقلی  سے متعلق حالیہ ایام میں امریکہ سے تعلق رکھنے والی خبریں اور روس   کے لیبیا میں جنرل حفتر  کی صف میں جگہ پانے کے حوالے سے ہر گزرتے دن بڑھنے والے دلائل تشویش کا باعث ہیں۔

یہ چیز اقوام متحدہ کی قیادت کے سلسلہ امن کو متاثر کر رہی  ہے لہذا ہم لیبیا کے تمام تر فریقین کو فائر بندی اور سیاسی مذاکرات کے قیام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قیادت کی کوششوں میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ لیبیائی وزیر داخلہ فتحی باش آغا نے شام کے  ھممن  فوجی اڈے سے پرواز کرنے والے سوویت  طیاروں   میں سے کم سے کم 6 مگ۔29 اور 2 سو ۔24 کے ملک کے مشرقی میں حفتر تک پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں