لیبیا، قومی حکومت کی فضائی قوتوں کے حفتر ملیشیاوں پر حملے

طرابلس سے تقریباً 200 کلو میٹر کی دوری پر واقع نسمے علاقت پر فضائی کاروائی کی جس دوران ایک بس اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا

1409426
لیبیا، قومی حکومت کی فضائی قوتوں کے حفتر ملیشیاوں  پر حملے

لیبیا حکومت سے منسلک فضائی قوتوں نے ملک کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی مسلح قوتوں کے  لیڈر خلیفہ خفتر  کے حملے کی تیاری میں ہونے والے ملیشیاوں کے سوار ہونے والی ایک بس کو ہدف بنایا۔

لیبیا کے  لیفٹنٹ کرنل محمد قنونو کا کہنا ہے کہ حکومتی قوتوں نے دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 200 کلو میٹر کی دوری پر واقع نسمے علاقت پر فضائی کاروائی کی جس دوران ایک بس اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے اس دوران ہلاک  یا پھر زخمی ملیشیاوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یاد رہے کہ  قومی قوتوں نے اسی علاقے میں حفتر ملیشیاوں کے خلاف تین مختلف آپریشنز کیے تھے۔

دوسری جانب حفتر کے حمایتیوں میں تقسیم ہونے کے اشارے مل رہے ہیں۔

 

  



متعللقہ خبریں