ادلب کی نصف آبادی دہشتگرد ہے جنہیں ختم کر دیا جائے: پی کےکے ترجمان

شامی ڈیموکریٹیک فورس  کا نام استعمال کرتے ہوئے پی کےکے کے نام نہاد پریس ترجمان ابراہیم ابراہیم نے اس بات کا دفاع کیا کہ  ادلب میں دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ موجود ہے جنہیں قتل کرنا  ضروری ہے۔

1399244
ادلب کی نصف آبادی دہشتگرد ہے جنہیں ختم کر دیا جائے: پی کےکے ترجمان

انکشاف ہوا ہے کہ  علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے ادلب میں قتل عام کرنا چاہتی ہے۔

 شامی ڈیموکریٹیک فورس  کا نام استعمال کرتے ہوئے پی کےکے کے نام نہاد پریس ترجمان ابراہیم ابراہیم نے اس بات کا دفاع کیا کہ  ادلب میں دہشتگردوں کا ایک بڑا گروہ موجود ہے جنہیں قتل کرنا  ضروری ہے۔

 ترجمان نے  شامی مخالفین کے ٹی وی چینل سیریا  ٹی وی  پر بذریعہ ویڈیو شرکت کی  اور کہا کہ  عالمی ادارہ صحت نے  ادلب میں طبی امداد روانہ کی ہے جو کہ  وہاں موجود دہشتگردوں کی مدد کے زمرے میں آتی ہے کیونکہ ادلب کی اکثریت دہشتگردوں پر مشتمل ہے۔

  ابراہین نے کہا کہ ادلب میں اس وقت چالیس لاکھ کی آبادی رہتی ہے جس  کا کم از کم پچھتر فیصد یا پچاس فیصد دہشتگرد ہے جنہیں خت کرنا ضروری ہے باقی ماندہ مظلوم شہری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں