عراق: داعش کے خلاف آپریشن 23 دہشت گرد ہلاک

امریکی کولیشن فورسز کے فضائِ تعاون سے آپریشن، ایک عراقی فوجی کے جانی نقصان کے ساتھ 23 دہشت گرد ہلاک

1397478
عراق: داعش کے خلاف آپریشن 23 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن میں ایک عراقی فوجی کے جانی نقصان کے ساتھ 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آپریشن امریکی زیر قیادت کولیشن فورسز کے فضائی تعاون سے کیا گیا۔

کرکوک آپریشنز کمانڈر سعید حربیہ نے کہا ہے کہ شہر کے جنوب میں داعش کے رکن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک عراقی فوجی اور 23 داعش کے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق سے داعش کا صفایا ہوئے 2 سال گزر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دہشت گرد تنظیم موصل، عنبر، دیالہ اور صلاح الدین کے دیہی علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔


ٹیگز: #داعش , #عراق

متعللقہ خبریں