لیبیا:حفتر ملیشیا کی پسپائی،سرکاری فوج نے سُرمان شہرکا کنٹرول حاصل کر لیا

لیبیا  کی عالمی تسلیم شدہ حکومت کے مطابق، دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں  حفتر فوج کے زیر قبضہ شہر  سرمان  پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے

1397037
لیبیا:حفتر ملیشیا کی پسپائی،سرکاری فوج نے سُرمان شہرکا کنٹرول حاصل کر لیا

 لیبیا  کی عالمی تسلیم شدہ حکومت کے مطابق، دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں  حفتر فوج کے زیر قبضہ شہر  سرمان  پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے زیر نگرانی  لیبیا کی سرکاری فوج کے جاری آپریشن "آتش فشاں" کے ترجمان مصطفی المجعی  نے اس بات کا  اعلان کیا اور بتایا کہ حفتر ملیشیا کا باقی ماندہ اسلحہ اور بکتر بند گاڑیاں ااب سرکاری قوتوں کے قبضے میں ہے۔

 گزشتہ روز بھی طرابسل سے دوسو کلومیٹر دور حفتر ملیشیا کے دو چینی ساختہ ڈرون طیارے اور ایک روسی ساختہ ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں