دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے نڈھال، اموات کا گراف بلندی کی طرف جا رہا ہے

تیونس کے وزیر داخلہ کی تنبیہ: قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "قصداً زخمی کرنے" یہاں تک کہ " قصداً قتل" کے الزامات سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا

1393494
دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے نڈھال، اموات کا گراف بلندی کی طرف جا رہا ہے

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد 80 ہزار، مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 4 لاکھ اور صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ ہے۔

وباء کے گڑھ یعنی چین کے صوبہ ہوبئے کے شہر ووہان سے 76 دن کے بعد قرنطینہ ختم کر دیا گیا ہے۔

حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 11 ملین آبادی والے شہر ووہان کے رہائشی بلا اجازت شہر سے نکل سکتے ہیں۔

اسرائیل میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات کی تعداد 65 اور مریضوں کی تعداد 9 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

سعودی عرب میں اموات کی تعداد 41 اور مریضوں کی تعداد 2 ہزار 795 ہے۔

سعودی وزیرِ صحت توفیق الرابعہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ تک اضافے کی توقع ہے۔

تیونس میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اس وقت تک 22 افراد ہلاک ہو چکےہیں اور مریضوں کی تعداد 596 ہے۔

تیونس کے وزیر داخلہ ہاشم المشیشی نے کہا ہے کہ عمومی قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو "قصداً زخمی کرنے" یہاں تک کہ " قصداً قتل" کے الزامات سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سینیگال میں اموات کی تعداد 2 ہے اورگذشتہ ماہ کے آغاز سے اب تک 237 مریض کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 105 ہے۔

ٹوگو میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 3 اموات ہو چکی ہیں اور مریضوں کی تعداد 65 ہے جن میں 2 تین سالہ بچے بھی شامل ہیں۔

آئیوری کاسٹ میں اموات کی تعداد 3، مریضوں کی تعداد 323 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41 ہے۔



متعللقہ خبریں