چینی حکام نے کورونا وائرس کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کیں: مینو محرز

بیماری کے پھیلنے کی صلاحیت چین کی فراہم کردہ معلومات کے مقابلے میں خوفزدہ کر دینے کی حد تک زیادہ ہے: مینو محرز

1392390
چینی حکام نے کورونا وائرس کے بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کیں: مینو محرز

ایران میں کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قائم کی گئی قومی جدوجہد کمیٹی کے رکن مینو محرز نے کہا ہے کہ چینی حکام نے کورونا وائرس کے بارے میں درست اعداد و شمار اور معلومات فراہم نہیں کیں۔

ایران لیبر خبر رساں ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں محرز نے وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور کے بیان کی حمایت کی ہے کہ جس میں جہانپور نے کہا ہے کہ "چین نے دنیا کے ساتھ ایک تلخ مذاق کیا ہے"۔

محرز نے کہا ہے کہ "چینیوں نے متعدد مقالوں کو نشرو اشاعت سے ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے جو اعداد و شمار اور معلومات فراہم کی تھیں وہ مکمل طور پر درست نہیں تھیں۔ کووِڈ۔19 کے مہلک ہونے اور متعدی ہونے کا درجہ چینی حکام کی فراہم کردہ معلومات سے کہیں زیادہ ہے"۔

محرز نے کہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے چین کے صرف ووہان شہر سے پھوٹنے سے متعلقہ معلومات کی بھی تحقیق کی جانی چاہیے۔ ہم نہیں جانتے کہ آیا یہ بیماری چین میں ختم ہو گئی ہے یا نہیں۔ بیماری کے پھیلنے کی صلاحیت چین کی فراہم کردہ معلومات کے مقابلے میں خوفزدہ کر دینے کی حد تک زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کل جاری کردہ بیان میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے بارے میں چینی حکام کے بیانات پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ " چین نے کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور اس کے مریضوں کی جس تعداد کا اعلان کیا ہے وہ دنیا کے ساتھ ایک تلخ مذاق ہے۔ چین کے جاری کردہ بیانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس وباء کی لپیٹ میں آنے والے ممالک نے اسے معمولی نزلہ زکام خیال کیا تھا"۔

 



متعللقہ خبریں