اسرائیل: نیتان یاہو کا ایک دفعہ پھر کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا

نیتان یاہو کی مشیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کا ایک دفعہ پھر کووِڈ۔19 ٹیسٹ کیا جائے گا

1387709
اسرائیل: نیتان یاہو کا ایک دفعہ پھر کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کا ایک دفعہ پھر کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتان یاہو کی مشیر ریوکا پالوچ میں کورونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کا ایک دفعہ پھر کووِڈ۔19 ٹیسٹ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاحال اس بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ ان کا ٹیسٹ کب کیا جائے گا اور آیا انہیں قرنطینہ میں لیا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ حفظ ماتقدم کے طور پر 15 مارچ کو وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اور ان کے قریبی حلقے کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ کیا گیا تھا جو نیگیٹو نکلا تھا۔

تاہم کل نیتان یاہو کی پارلیمانی مشیر پالوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کے بعد نیتان یاہو کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں