شام: اسد نواز فوج اور مخالفین میں جھڑپ۔3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

بشار  الاسد  کی فوج نے  جنوبی شام میں واقع الدیرہ  ضلع میں  حملہ کیا جس میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے

1381238
شام: اسد نواز فوج اور مخالفین میں جھڑپ۔3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

بشار  الاسد  کی فوج نے  جنوبی شام میں واقع الدیرہ  ضلع میں  حملہ کیا جس میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 اسد نواز فوج نے  گزشتہ روز الدیرہ   کے مغربی علاقوں   میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی  جس پر  ہوئی جھڑپ میں    دو افراد ہلاک اور ایک زخمی  ہو گیا ۔

 اس واقعے کے بعد  علاقے میں سابقہ مخالفین اور اسد نواز فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ  شروع ہو گیا   جس میں  سرکاری فوج کے  بعض اہلکار ہلاک ہو گئے۔

 علاقے میں کشیدگی برقرار ہے ۔

 


ٹیگز: #فوج , #اسد , #شام

متعللقہ خبریں