اسرائیل سے تعلقات کی بحالی فلسطینیوں سے امن معاہدے پر منحصر ہے: سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ  اسرائیل سے سفارتی تعلقات   کی بحالی  فلسطینوں کے ساتھ  امن معاہدے سے وابستہ ہے

1360479
اسرائیل سے تعلقات کی بحالی فلسطینیوں سے امن معاہدے پر منحصر ہے: سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ  اسرائیل سے سفارتی تعلقات   کی بحالی  فلسطینوں کے ساتھ  امن معاہدے سے وابستہ ہے ۔

 میونخ  میں منعقدہ 56 ویں عالمی سلامتی کونسل  میں شریک   فیصل بن فرحان نے  اسرائیلی اخبار معارف کے نمائندے  سے گفتگو  کے دوران اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر مبنی ایک سوال کے جواب میں   کہا کہ ان تعلقات کی بحالی اسی صورت ممکن ہوسکتی ہے جب  اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے طے کر لے ۔

 سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور     عادل الجبیر  نے گزشتہ جمعے کے روز  بخارسٹ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطی امن منصوبہے میں بعض نکات اہم یں  جو کہ مذاکرات  کی راہ ہموار  کر سکتے ہیں۔

 اس بیان پر فلسطینی انتظامیہ نے سعودی وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کی تھی ۔



متعللقہ خبریں