مصر: شمالی سینا میں دہشتگرد حملہ ناکام،10 دہشتگرد ہلاک

مصر میں فوجی  ترجمان کے مطابق ،شمالی سیناء کے صوبے میں ایک دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے جس میںِ 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1356260
مصر: شمالی سینا میں دہشتگرد حملہ ناکام،10 دہشتگرد ہلاک

مصر میں فوجی  ترجمان کے مطابق ،شمالی سیناء کے صوبے میں ایک دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان نے گزشتہ روز بتایا کہ حملے میں گھات لگا کر حفاظتی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام بنا دی گئی۔

 اس دوران جھڑپ کے نتیجے میں اہلکاروں  نے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور مسلح عناصر کے زیر استعمال ایک  گاڑی تباہ ہو گئی۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے متعدد اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے باور کرایا کہ  متاثرہ علاقوں  میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے  کارروائی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں