لبنان: فوجی گاڑی پر مسلح حملہ، 3 فوجی ہلاک

فوجیوں پر حملہ کر کے لبنان کے استحکام کو نشانہ بنایا گیا ہے: وزیر اعظم حسن دیاب

1356460
لبنان: فوجی گاڑی پر مسلح حملہ، 3 فوجی ہلاک

لبنان کے شہر بالبیک میں ایک فوجی گاڑی پر گھات لگا کر  کئے گئے حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان فوج کی طرف سے جاری کئے گئے  تحریری بیان کے مطابق بالبیک شہر کے مشرق میں ایک مسروقہ گاڑی  نے اپنے پیچھے آتی فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کر دیا۔

مسلح حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق واقعے میں حملہ آوروں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔

لبنان کے وزیر اعظم حسن دیاب نے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں پر حملہ کر کے لبنان کے استحکام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دیاب نے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کے احکامات دئیے ہیں۔


ٹیگز: #لبنان

متعللقہ خبریں