اسد قوتوں اور روس کے حملوں میں 183 شہری جان بحق

شامی انسانی حقوق کے نیٹ ورک  نے اسد انتظامیہ اور روس کے  مذکورہ علاقے میں  حملوں میں  ہلاک ہونے والے شہریوں کے بارے میں رپورٹ جاری

1355597
اسد قوتوں اور روس  کے حملوں میں 183 شہری جان بحق

ترکی اور روس کی قیادت میں 12 جنوری کو اعلان کردہ فائر بندی کے  بعد سے ابتک بشار الاسد انتظامیہ اور روس  کے ادلیب کے غیر عسکری علاقہ جات پر حملوں میں 183 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

شام کی خانہ جنگی میں شہریوں کےحقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اثبات جمع کرنے والے شامی انسانی حقوق کے نیٹ ورک  نے اسد انتظامیہ اور روس کے  مذکورہ علاقے میں  حملوں میں  ہلاک ہونے والے شہریوں کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسد افواج اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں  پر مشتمل  شامی انتظامیہ کی قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں 52 بچے اور 30 خواتین سمیت 183 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق اسد انتظامیہ کی قوتوں اور روس کے حملوں میں  اسپتالوں  کو 5 بار، تعلیمی مراکز کو14 بار اور سول دفاعی تنظیم کے دفاتر  کو  13 بار نشانہ بنایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں