دو طرفہ مصالحت کے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل نا ممکن ہے، جوزف بوریل

دارالحکومت عمان  کا دورہ کرنے والے بوریل نے  اُردنی وزیر خارجہ ایمن الاسفیدی سے مذاکرات کیے

1352105
دو طرفہ مصالحت کے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل نا ممکن ہے، جوزف بوریل

یورپی یونین اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل    کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین،   دونوں فریقین کی مصالحت قائم نہ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

اردنی سرکاری ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ پر جگہ پانے والی خبر کے مطابق  دارالحکومت عمان  کا دورہ کرنے والے بوریل نے  اُردنی وزیر خارجہ ایمن الاسفیدی سے مذاکرات کیے۔

 بعد میں بوریل  کو شاہِ اردن عبداللہ نے شرفِ ملاقات بخشا۔

شاہی دیوان سے  جاری کردہ  تحریری اعلامیہ کے مطابق مذاکرات  میں اُردن اور یورپی یونین کے مابین شراکت داری اور تعاون  اور ان کے فروغ کی راہوں سمیت علاقائی پیش رفت پر غور کیا گیا ہے۔

امریکہ کے اردن  کے مختلف شعبہ جات میں حمایت و تعاو ن کو  سراہنے والے شاہ عبداللہ  نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنے ملک کے ناقابل تبدیلی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  دو مملکتی حل کی بنیادوں میں فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کا خاتمہ لازمی ہے۔

اس معاملے میں متحدہ امریکہ کے ادا کردہ کردار کی اہمیت پر توجہ مبذول کرانے والے شاہ عبداللہ نے خطے  کے بحرانوں کا سیاسی حل تلاش کرنے کے معاملے میں کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب بوریل نے اردن کے خطے میں استحکام کے قیام کے حوالے سے کردار کی اہمیت  پر زور دیا۔  

 



متعللقہ خبریں