ایران:قاسم سلیمانی سپرد خاک کردیئے گئے،ہزاروں افراد کی شرکت

گزشتہ روز کرمان میں جرنل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 210 زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کو سپردخاک کرنے کے عمل کو موخر کردیا گیا تھا

1337005
ایران:قاسم سلیمانی سپرد خاک کردیئے گئے،ہزاروں افراد کی شرکت

امریکی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی کو ایران میں ان کے آبائی علاقے کرمان میں سپردخاک کردیا گیا۔

گزشتہ روز کرمان میں جرنل قاسم سلیمانی کی تدفین کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 210 زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث ان کو سپردخاک کرنے کے عمل کو موخر کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد  کے ہوائی اڈے  کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے



متعللقہ خبریں