عراق: امریکی سفارت خانے اور بلد فوجی بیس پر میزائل حملے

بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب 2 میزائل گرائے گئے، حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں وارننگ سائرن بجنے لگے

1334768
عراق: امریکی سفارت خانے اور بلد فوجی بیس پر میزائل حملے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب اور صوبہ صلاح الدین میں امریکی فوجیوں کی قیام گاہ 'بلد فوجی بیس' پر میزائل حملے کئے گئے ہیں۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارت خانے کے قریب 2 میزائل گرائے گئے ۔ حملے کے بعد امریکی سفارت خانے میں وارننگ سائرن بجائے گئے۔ تاہم حملے کے فاعلوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

گرین زون کے ٹریفک کے لئے کھلے دروازوں کو سکیورٹی فورسز کی طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف صوبہ صلاح الدین میں امریکی فوجیوں کی قیام گاہ اور ملک کی سب سے بڑی فوجی بیس بلد پر بھی میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے کانگریس کو، آئین کے دائرہ کار میں ضروری قرار دئیے گئے، قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق نوٹس بھیجا گیا ہے۔

"جنگی اختیار  کے قانون"  کے دائرہ کار میں پیش کئے جانے والے اس نوعیت کے احکامات کے مندرجات کو خفیہ رکھا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں