نیتین یاہو نے اپنے خلاف الزامات پر استثنی کی درخواست کر دی

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری  بد عنوانی ، رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں پارلیمان سے استثنیٰ کی درخواست کردی ہے جس سے ان کے خلاف جاری تحقیقات التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔

1333459

واضح رہے کہ نیتن یاہو پر گزشتہ سال نومبر میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے تحائف اور اپنے حق میں  خبروں کے بدلے اسرائیلی میڈیا  کے اداروں کو کروڑوں ڈالر دیے تھے ۔

تاہم، نیتن یاہو نے ان تمام  الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور میڈیا کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

نیتن یاہو نے ٹی وی  پر  اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ان پر مقدمے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے اور وہ پارلیمان کی طرف سے تحفظ کے مستحق ہیں۔

اسرائیل کے قانون کے تحت کوئی بھی رکن پارلیمان  متعدد وجوہات کی بنیاد پر استثنیٰ کی درخواست کر سکتا ہے۔

متعللقہ خبریں