لیبیا: ایک اور شہر ،طرابلس  کے دفاع کی، جنگ میں شامل ہو گیا

طرابلس  کے جنوبی شہر جادو کے فوجی و سول گروپوں نے ملک کی مشرقی حملہ آور خلیفہ حفتر فورسز کے خلاف دارالحکومت اور پورے لیبیا کے دفاع کے لئے تیار ہونے کا اعلان کر دیا

1325433
لیبیا: ایک اور شہر ،طرابلس  کے دفاع کی، جنگ میں شامل ہو گیا

لیبیا میں ایک اور شہر ،طرابلس  کے دفاع کی، جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

دارالحکومت طرابلس  کے جنوب میں واقع شہر جادو کے فوجی و سول گروپوں نے ملک کی مشرقی حملہ آور خلیفہ حفتر فورسز کے خلاف دارالحکومت اور پورے لیبیا کے دفاع کے لئے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف حفتر سے منسلک ملیشیا فورسز نے طرابلس  کے رہائشی مقامات  پر گریڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکومت سے منسلک فورسز نے بھی طرابلس کے جنوبی علاقے الیرموک میں حفتر  کی ایمونیشن سے لدی گاڑیوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں مسلح فورسز کے لیڈر حفتر  نے 4 اپریل کو دارالحکومت طرابلس پر قبضے کا حکم دیا تھا جس کے جواب میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت  کی یونٹوں نے اس کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا تھا۔

حالیہ کاروائی میں خلیفہ حفتر  نے "حتمی جنگ " کے نام سے ایک نئے حملے کا حکم دیا جس کے جواب میں ملک کے مغرب میں مسراتہ سمیت 7 شہروں نے اعلانِ جنگ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں