حفتر قوتوں کے مصراتہ کی ایک وار اکیڈمی پر دو بار حملے

حفتر نے کل ایک ٹیلی ویژن چینل کو بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے طرابلس کے جوار میں موجود اپنے دستوں کو حملے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے

1323254
حفتر قوتوں کے مصراتہ کی ایک وار اکیڈمی پر دو بار حملے

 

مشرقی لیبیا کی مسلح قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر سے منسلک لڑاکا طیاروں نے مصراتہ شہر کے فضائیہ قوتوں کی ایک اکیڈمی پر حملہ کیا۔

عالمی سطح پر تسلیم کردہ قومی مطابقت حکومت کے برقان الا غضب آپریشن کے پریس ترجمان مصطفی الا مجیی نے انادولو ایجنسی کو بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصراتہ شہر میں ملکی فضائیہ  کی ایک اکیڈمی  پر حفتر قوتوں  کے لڑاکا طیاروں نے 2 بار حملہ کیا ہے۔

اس حملے  میں مالی یا جانی نقصان ہونے کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم  نہ کرنے والے مجیی کا کہنا تھا کہ حفتر قوتوں نے تقریباً تین ہفتوں کے بعد دوبارہ مصراتہ پر حملہ  کیا ہے۔

ادھر حفتر  نے کل لیبیا الا حدث" ٹیلی ویژن چینل پر دعوی کیا تھا کہ انہوں نے طرابلس کے گرد و نواح میں موجود اپنی مسلح قوتوں کو "حملے کرنے" کے احکامات جاری کردیے ہیں اور یہ حملے ایک فیصلہ کن جنگ ثابت ہو گی۔



متعللقہ خبریں