شام: دہشت گردوں کی کھودی ہوئی سرنگیں بند کر دی گئیں

راس العین میں دہشتگرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کو ناقابلِ استعمال بنا دیا گیا

1315523
شام: دہشت گردوں کی کھودی ہوئی سرنگیں بند کر دی گئیں

شام کے شہر راس العین میں دہشتگرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کو استعمال کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان کے مطابق راست میں ترک مسلح افواج کے فوجی تلاش و صفائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فوجیوں نے ایک اسکول کی نشاندہی کی ہے کہ جسے دہشتگردوں نے سرنگیں کھود کر ناقابلِ استعمال بنا دیا ہے۔

اسکول سے شروع ہو کر اطراف کی عمارتوں تک جاتی ان سرنگوں کو بند کر کے ناقابلِ استعمال بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں