عراق میں احتجاجی مظاہروں کے حق میں مظاہرے

انبار میں ہزاروں افراد نے شہری مرکز میں یکجا ہوتے ہوئے مظاہروں میں حفاظتی قوتوں کی سخت مداخلت سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں موم بتیاں روشن کیں

1315218
عراق میں احتجاجی مظاہروں کے حق میں مظاہرے

عراق میں سنی فرقے  سے منسوب انسانوں کی اکثریت کے حامل شہروں  میں پہلی بار تقریباً 2 ماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے اظہارِ یکجہتی  کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

انبار، موصل، دیالہ اورصلاحدین شہروں کے مکینوں نے دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے وسطی اور جنوبی علاقوں  میں یکم اکتوبر  سے ابتک  جاری  احتجاجی مظاہروں کی حمایت میں جلوس نکالے ۔

انبار میں ہزاروں افراد نے شہری مرکز میں یکجا ہوتے ہوئے مظاہروں میں حفاظتی قوتوں کی سخت مداخلت سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں موم بتیاں روشن کیں۔

دوسری جانب عراق کے حاشدی شابی وفد نے  ملک کے جنوبی علاقوں زیکار اور نجف میں مظاہروں کو سخت گیر اقدمات کے ساتھ دبانے میں اپنی قوتوں کے حصہ لینے کے دعووں کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ملیشیا قوتوں نے ابتک  مظاہرین کے تحفظ کے حوالے سے تیار کردہ ایکشن پلان میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی مظاہروں کو دبانے  پر مبنی پُر تشدد واقعات میں مداخلت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں