عراق، نجف میں حملے میں 18 افراد جان بحق

محکمہ پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ انسداد  دہشت گردی کی ایک ٹیم نجف تحقیقات کے لیے پہنچ گئی ہے

1314549
عراق، نجف میں حملے میں 18 افراد جان بحق

جنوبی عراق کے اہلِ تشیع  کی اکثریت کے مقیم ہونے والے نجف شہر میں حکومت مخالف مظاہروں میں سیکورٹی قوتوں کی مداخلت کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک  جبکہ تقریباً 350 زخمی ہو گئے۔

فارسینک   ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر  نے انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ  نجف کے واقعات کے شاہدین  کا کہنا ہے کہ سول  لباس میں ملبوس افراد نے مظاہرین پر فائر کھول دیا۔ نجف  محکمہ پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ انسداد  دہشت گردی کی ایک ٹیم نجف تحقیقات کے لیے پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کی حفاظت  کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں فرائض ادا کرنے والی انسداد دہشت گرد ٹیم کو عوام کی پذیرائی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین  نےحکومت مخالف دباو کو بڑھانے کے زیر مقصد گزشتہ چار دنوں سے نصریہ کے پل  کو آمدورفت کے لیے بند کر رکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں