یمن کی سرحد پر 2 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا

یمن کی جنوبی سرحد پر مامور فارس سعید الغمیدی اور بدر عیسی السلیمی نامی 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں: سعودی عرب

1308219
یمن کی سرحد پر 2 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا

سعودی عرب  نے یمن کی سرحد پر اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق یمن کی جنوبی سرحد پر مامور فارس سعید الغمیدی اور بدر عیسی السلیمی نامی 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجیوں کے رتبے کے بارے میں اور کیسے اور کب ہلاک ہونے کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ حوثی، سعودی عرب کے یمن کے ساتھ سرحدی علاقوں نجران اور جازان پر مارٹر حملوں  کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً سرحد سے اندر داخل ہو کر سعودی یونٹوں  کو بھی نشانہ بناتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں