سعودی عرب: شاہ سلمان کی سی آئی اے کی سربراہ سے ملاقات،موضوعات مخفی

ریاض میں ہوئی اس  ملاقات  کے بارے میں  بتایا ہے کہ شاہ سلمان اور جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی  ہے

1302436
سعودی عرب: شاہ سلمان کی سی آئی اے کی سربراہ سے ملاقات،موضوعات مخفی

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں امریکہ کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اےکی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اےنے اس  ملاقات  کے بارے میں  بتایا ہے کہ شاہ سلمان اور جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی  ہے۔

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور ریاض میں متعیّن امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے ٹویٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کی جاسوسی کا الزام عائد کیا ہے اور ان کے خلاف  گزشتہ بدھ کو ایک درخواست دائر کی گئی ہے لیکن سعودی عرب نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں