اتحادی قوتوں کا ایک گشتی طیارہ مار گرایا ہے: حوثی محاذ

حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ   کے مطابق ، حوثیوں کے  عسکری محاذ کے ترجمان  یحیی سری  کا  کہنا ہے کہ  اس طیارے کو ہم نے  سعودی علاقے نجران   کے قریب واقع یمنی شہر السعدہ    میں مار گرایا ہے

1300391
اتحادی قوتوں کا ایک گشتی طیارہ مار گرایا ہے: حوثی محاذ

یمن  میں حوثیوں نے   دعوی کیا ہے کہ انہوں نے السعدہ شہر میں  سعودی زیر کمان    اتحادی قوتوں  کا ایک   گشتی  طیارہ مار گرایا ہے ۔

 حوثیوں کے ٹی وی چینل المصیرہ   کے مطابق ، حوثیوں کے  عسکری محاذ کے ترجمان  یحیی سری  کا  کہنا ہے کہ  اس طیارے کو ہم نے  سعودی علاقے نجران   کے قریب واقع یمنی شہر السعدہ    میں مار گرایا ہے ۔

 اس بارے میں سعودی حکام کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



متعللقہ خبریں