پی وائے جی/PKK کو مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کر دینا چاہیے۔ کردی نمائندہ

ملکی انتظامیہ میں صدارتی نظام کامیاب نہیں رہ سکا ہے ہم ایک مخلوط نظام کے حق میں ہیں

1298986
پی وائے جی/PKK کو مقبوضہ علاقوں سے انخلاء کر دینا چاہیے۔ کردی نمائندہ

شام کی دستور ساز کمیٹی کے کردی رکن عبدالحکیم بیشار  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم PKK/وائے پی جی کو مقبوضہ علاقوں  سے انخلاء کر دینا چاہیے۔

سوئس شہر جنیوا میں جاری آئینی کمیٹی کے مذاکرات کے دوران  بیشار نے شامی کردوں کے اس سلسلے  کے حوالے سے نقطہ نظر  کے بارے میں انادولو ایجنسی کو اپنے جائزے پیش کیے۔

شام کے اندر مختلف نسلی عناصر موجود ہونے پر زور دینے والے بیشار نے کہا کہ "ہمیں اس ملک کا ایک حصہ ہونے کو ہمیں قبول کرنا ہو گا، اس طرح ہم بھی اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

اولین طور پر شامی عرب جمہوریہ کے نام کو محض شام کے طور پر  تبدیل کیے جانے کے مطالبے کو زیر لب لانے والے بیشار نے  کہا کہ ملکی انتظامیہ میں صدارتی نظام کامیاب نہیں رہ سکا ہے ہم ایک مخلوط نظام کے حق میں ہیں۔

 انہوں نے دہشت گرد تنظیم وائے پی جی/PKK کے زیر قبضہ سرزمین  کا شام کے مستقبل میں کیا کردار ہو نے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ"اس تنظیم کو ہمارے علاقے سے  انخلاء کر دینا چاہیے۔ ہم بطور شامی کرد اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔  ترکی کے خلاف جنگ ہمارے عوام کے مفاد  میں ہونے والی ایک چیز نہیں۔ "

ترکی کے دریائے فرات  کے مشرقی علاقوں کے لیے امریکہ اور روس سے معاہدے طے کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بیشار نے بتایا کہ ہم ترکی، امریکہ اور روس کے درمیان مذاکرات کے حق میں ہیں۔ یہ معاہدے دستور ساز کمیٹی کو عملی طور پر کام کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں