ایران: ایک ٹریلین مکعب میٹر قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت

دریافت ہونے والے ذخائر دارالحکومت تہران کی 16 سالہ گیس کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: صالح ہندی

1284851
ایران: ایک ٹریلین مکعب میٹر قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت

ایران کے جنوب میں جاری پیٹرول اور قدرتی گیس کی تلاش کے دوران تقریباً ایک ٹریلین مکعب میٹر قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن  کی خبر کے مطابق صوبہ فارس کے جنوب میں جاری کاروائیوں کے دوران 3 ہزار 900 میٹر گہرائی سے ایک ٹریلین قدرتی گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔

ایران کی سرکاری پیٹرول کمپنی  کے ڈائریکٹر صالح ہندی نے کہا ہے کہ دریافت ہونے والے ذخائر دارالحکومت تہران کی 16 سالہ گیس کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سرکاری پیٹرول کمپنی   تقریباً 33 ٹریلین مکعب میٹر گیس کے ذخائر کے ساتھ اس شعبے میں ایران دنیا بھر میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں