یمن: حوثیوں کا دعوی، حملے میں کثیر تعداد میں سوڈانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

یمن کے حوثیوں کی طرف سے تائز شہر پر حملے میں کثیر تعداد میں سوڈانی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعوی

1282982
یمن: حوثیوں کا دعوی، حملے میں کثیر تعداد میں سوڈانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں

یمن کے حوثیوں نے تائز شہر پر حملے میں کثیر تعداد میں سوڈانی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعوی کیا ہے۔

حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المسیرہ کے مطابق یمن کے جنوب مغربی شہر تائز میں متعین سوڈانی فوجیوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق حملے میں کثیر تعداد میں سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم خبر میں دعوے سے متعلق  تفصیلات نہیں دی گئیں۔

معلومات کے مطابق عرب کولیشن میں شامل ملک سوڈان یمن میں متحدہ عرب امارات  کی بیسوں  کی حفاظت پر متعین ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی تعاون کے حامل حوثی، ستمبر 2014 سے، یمن کے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز،  مارچ 2015 سے، حوثیوں کے خلاف یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں