متعصب یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی پولیس کے زیر حمایت کثیر تعداد میں متعصب یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے اور تحریکی انداز میں دینی رسومات ادا کیں

1278340
متعصب یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

اسرائیلی پولیس کے زیر حمایت کثیر تعداد میں متعصب یہودی، مقبوضہ مشرقی القدس  کے علاقے ایسکی شہر  میں واقع، مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے۔

القدس اسلامی وقوف کے انتظامی شعبے سے موصول معلومات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں 235 متعصب یہودی مسجد اقصیٰ  کے جنوبی المغارب دروازے سے حرم شریف میں داخل ہو گئے ۔

عینی شاہدوں کے مطابق متعصب یہودیوں کو پولیس کی ہمراہی میں المغارب دروازے سے مسجد کے صحن میں لایا گیا۔

یہودیوں کے گروپ میں انتہا پسندی کی وجہ سے پہچانے جانے والے یہودی گلِک  کی موجودگی مرکز توجہ بنی۔

عینی شاہدوں کے مطابق متعصب یہودی  عبرانی کیلنڈر کے مطابق نئے سال کے تہوار روش آشانا  کی تقریبات  کے لئےبابِ رحمت سے  مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل  ہوئے اور تحریکی  انداز میں دینی رسومات ادا کیں۔



متعللقہ خبریں