اسد قوتوں کے تازہ حملوں میں شہری ہلاک

لاقے میں وسیع پیمانے  کے حملوں کے باعث  اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہو نے والے شامی شہریوں کی تعداد 10 لاکھ 42 ہزار ہے

1274533
اسد قوتوں کے تازہ حملوں میں شہری ہلاک

شام میں  بشارالاسد  انتظامیہ کے ادلیب کے جنوبی مضافات  پر توپ کے گولوں، راکٹ اور مارٹر گولوں سے  حملوں میں ایک شہری ہلاک جبہ تین زخمی ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق اسد قوتوں نے کل رات گئے ادلیب کے جنوبی  علاقوں پر خشکی سے بمباری کا سلسلہ شروع کیا۔

سول دفاعی تنظیم کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق کل رات ادلیب سے منسلک کیفر عوید  گاوں پر   حملوں میں ایک دیہاتی اپنی جان سے ہاتھ بیٹھا جبکہ اس دوران تین دیہاتی زخمی بھی ہوئے۔

اس طرح اسد قوتوں اور اس کے حمایتی  روس کے رواں ماہ کے اوائل سے ابتک غیر عسکری علاقے پر فضائی و بری حملوں میں 20 سےزائد شہری ہلاک ہو گئے۔

علاقے میں وسیع پیمانے  کے حملوں کے باعث  اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہو نے والے شامی شہریوں کی تعداد 10 لاکھ 42 ہزار ہے۔

 



متعللقہ خبریں