امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ہے اور اسکے حقوق کی حمایت کرتا ہے:پومپیئو

امریکی وزیرخارجہ نےجدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ارامکوپرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے جبکہ امریکہ  ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا

1272221
امریکہ سعودی عرب کے ساتھ ہے اور اسکے حقوق کی حمایت کرتا ہے:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

 ان کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور امریکہ اس حق کی حمایت کرتا ہے۔

خبر  کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے "قصر السلام"  میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس ملاقات کے دوران ، امریکی وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی طرف  ارامکو کی تنصیبات پر حملوں کی  شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ارامکو تیل تنصیبات پرحملوں میں ایران کا ہاتھ ہے جبکہ  امریکہ  ان حملوں کی عالمی سطح پر تحقیقات کی حمایت کرنے کے ساتھ تحقیقات میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے ان ایران کی مجرمانہ کارروائیوں کے مقابلہ میں سعودی عرب کی کی سلامتی اور استحکام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تخریب کاری کے ان حملوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنا اور عالمی توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔

 



متعللقہ خبریں