ابو ظہبی اور دوبئی ہمارے حملوں کی فہرست میں ہیں: یحییٰ سیری

حوثیوں کی طرف سے دھمکی: یمن میں عرب کولیشن  کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ہم متحدہ عرب امارات پر بھی حملہ کریں گے

1272397
ابو ظہبی اور دوبئی ہمارے حملوں کی فہرست میں ہیں: یحییٰ سیری

سعودی عرب کی نیشنل پیٹرول کمپنی سعودی آرامکو  کی آئل فیلڈز پر ہفتے کے روز حملے کے فاعل حوثیوں نے دھمکی دی  ہے کہ یمن میں عرب کولیشن  کے حملے جاری رہنے کی صورت میں ہم متحدہ عرب امارات پر بھی حملہ کریں گے۔

سعودی عرب کی وزارت دفاع کی طرف سے 'سعودی آرامکو' پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے جانے کے بعد حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا  ہے۔

حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل المسیرہ کی خبر کے مطابق سیری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کی بیکیک اور حارث آئل فیلڈز کو پہلی دفعہ استعمال کی گئی گاڑیوں اور کثیر تعداد میں مسلح ڈرون طیاروں کے ساتھ ہدف بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حملے ڈرون طیاروں کے ساتھ اہداف کی مسافت اور رُوٹ کے مطابق 3 بنیادی نقاط سے کئے گئے ہیں۔ حملوں میں 1500سے 1700 کلو میٹر مسافت  والے صمّد 3 اور تھرڈ جنریشن کاسف ڈورن  طیاروں کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سیری نے کہا ہے کہ بعض ڈرون طیاروں نے کیمو فلاج مرحلے میں شرکت کی اور یہ چیز حوثیوں  کی منصوبہ بندی ا ور اطلاق  کے درجے کی عکاسی کرتی ہے۔

پریس کانفرنس میں سیری نے بعض تصاویر بھی دکھائیں جن کے بارے میں ان کا دعوی تھا کہ یہ آپریشن سے قبل جاسوس طیاروں کی طرف سے اتاری گئی ہیں۔

انہوں نے سعودی آرامکو پر حملے کو "دوسرے مزاحمتی توازن  آپریشن" کا نام  دیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے حملے کے نقصان کو کم دکھانے کے لئے غیر حقیقی تصاویر شئیر کی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تباہی ان کے اعتراف سے کہیں زیادہ ہے ۔

ترجمان یحییٰ سیری نے کہا ہے کہ عرب کولیشن کے حملے جاری رہنے کی صورت میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر جوابی حملوں میں  اضافہ کر دیا جائے گا اور ان حملوں میں حیاتی اہمیت کی حامل اور بھی زیادہ تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات  کا دارالحکومت ابو ظہبی اور دوبئی ہمارے حملوں کی فہرست میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں