فیس بُک نے نیتان یاہو کا اکاونٹ بلاک کر دیا

فیس بک نے انتخابات کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کے فیس بک اکاونٹ پر جزوی پابندی لگا دی

1271583
فیس بُک نے نیتان یاہو کا اکاونٹ بلاک کر دیا

سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک نے انتخابات کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو کے فیس بک اکاونٹ پر جزوی پابندی لگا دی ہے۔

فیس بک کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذکورہ فیس بک اکاونٹ نے الیکشن کے دن سروے شئیر کر کے "مقامی آئین کی خلاف ورزی کی ہے" جس کی وجہ سے  ووٹ ڈالنے کا عمل ختم ہونے تک اس صفحے سے شئیرنگ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

تاہم نیتان یاہو نے سوشل میڈیا سے شئیر کی گئی ویڈیو میں مذکورہ سروے کے ذریعے  انتخابات سے مربوط ہونے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے لیکوڈ پارٹی کو ناحق ہدف بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نیتان یاہو کے اکاونٹ کو گذشتہ ہفتے بھی اسرائیلی شہریت کے حامل فلسطینیوں کے خلاف تحریکی مواد شئیر کرنے کی وجہ سے فیس بک کی طرف سے بلاک کر دیا گیا  تھا۔



متعللقہ خبریں