"اسرائیلی انتخابات"نیتین یاہو اور گانتز میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع

اسرائیل میں رواں سال دوسری مرتبہ عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں ​5 بار وزیرِ اعظم رہنے والے بن یامین نیتن یاہو اور سابق  فوجی سربراہ   بینی گانتز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے

1270667
"اسرائیلی انتخابات"نیتین یاہو اور گانتز میں کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع

اسرائیل میں رواں سال دوسری مرتبہ عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے 60 لاکھ سے زائد رائے دہندگان  اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں ​5 بار وزیرِ اعظم رہنے والے بن یامین نیتن یاہو اور سابق  فوجی سربراہ   بینی گانتز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

آج  ہونے والی  رائے دہی  کے لیے 10 ہزار سے زائد انتخابی مراکز  قائم کیے گئے ہیں جبکہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے مرکزی انتخابی کمیٹی  نے 3 ہزار نگرانوں کو تعینات کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیل میں دوسری بار انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔

 اس سے قبل 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں نیتن یاہو کی قدامت پسند لیکود پارٹی اور بینی گانتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی 35- 35 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔



متعللقہ خبریں