پومپیو اور گراہم  کے الزامات سفارتی حوالے سے بے معنی ہیں: عباس موسوی

امریکی ایران کے خلاف اختیار کردہ' انتہائی دباو پالیسی' میں ناکام ہو گئے ہیں جس وجہ سے  انہوں نے اسے' انتہائی جھوٹ پالیسی' میں تبدیل کر دیا ہے: عباس موسوی

1269692
پومپیو اور گراہم  کے الزامات سفارتی حوالے سے بے معنی ہیں: عباس موسوی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایران کو  سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر حملوں کا قصوروار ٹھہرانے پر  امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سینیٹر لنڈسی گراہم کے خلاف ردعمل کا اظہار  کیا ہے۔

موسوی نے سعودی آرامکو  کے دو آئل فیلڈز  پر کئے گئے حملوں کے بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے 5 سالوں سے یمن کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے اور یمن کے عوام نے بھی ان حملوں کا  جواب دیا ہے۔

پومپیو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی ایران کے خلاف اختیار کردہ' انتہائی دباو پالیسی' میں ناکام ہو گئے ہیں جس وجہ سے  انہوں نے اسے' انتہائی جھوٹ پالیسی' میں تبدیل کر دیا ہے۔

موسوی نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اس نوعیت کے بیانات خفیہ تنظیموں کے کسی ملک کے تائثر کو خراب کرنے اور مستقبل  میں ان کی طرف سے متوقع اقدامات کے لئے زمین کی تیاری جیسے منصوبوں سے مشابہہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پومپیو اور گراہم  کے الزامات "سفارتی حوالے سے بے معنی ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں "دشمنی" کا ایک منطقی اور ٹھوس دائرہ کار ہوتا ہے لیکن امریکی اس اصول پر بھی عمل پیرا ہونے سے گریزاں ہیں  "۔



متعللقہ خبریں