سعودی عرب، آرامکو کی دو فیکڑیوں پر مسلح ڈراون حملہ

سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے تو حوثیوں نے اس حملے پیچھے ان کا ہاتھ ہونے کا ایما دیا ہے

1269457
سعودی عرب، آرامکو کی دو فیکڑیوں پر مسلح ڈراون حملہ

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی قومی پیٹرول فرم آرامکو کی دو فیکڑیوں پر مسلح ڈراون سے حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں وہاں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کافی مالی نقصان پہنچا۔

امدادی اداروں اور آگ بجھانے والے اہلکاروں نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ کتنا جانی و مالی نقصان ہوا۔

سعودی خبر ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق  حوثیوں نے ایک تحریری اعلان کے ساتھ اس طرف اشارہ دیا ہے کہ یہ حملہ انہوں نے کیا ہے۔

العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ کنٹرول میں لی جانے والی آگ کے بعد فیکٹری کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری ہے اور ابتک کی معلومات کے مطابق اس واقع میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں