عراق: دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشتگرد ہلاک

صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا

1266745
عراق: دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

صلاح الدین پولیس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار نعمان الجبوری  نے کہا ہے کہ شہر کے شمالی حصے میں کئے گئے فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

جبوری کے مطابق جھڑپ میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک اور 9 کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز نے دسمبر 2017  میں 3 سال سے موصل سمیت ملکی زمین کے ایک تہائی حصے کو  دہشت گرد تنظیم کے قبضے سے  واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے جواب میں دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گرد عنبر، دیالہ، کرکوک، صلاح الدین اور موصل  کے صوبوں میں شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں