اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری

غزہ سے داغے جانے کا اعلان کردہ ان میزائلوں کی ذمہ داری تا حال کسی  گروپ نے اپنے سر نہیں لی

1265151
اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری

اسرائیلی فوج نے غزہ کی  پٹی پر خاردار تاروں  والے علاقے کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی۔

علاقے   کے شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج  نے غزہ کے شمال میں واقع بیت لاحیہ اور مشرقی شجائیہ محلوں میں فلسطینی گروہوں کی جانب سے نگران مرکز کے طور  پر استعمال کردہ2 ٹھکانوں  کو نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے اس بمباری سے پیشتر غزہ کی پٹی سے 5 میزائل داغے جانے کی اطلاع دی تھی۔

غزہ سے داغے جانے کا اعلان کردہ ان میزائلوں کی ذمہ داری تا حال کسی  گروپ نے اپنے سر نہیں لی۔

 



متعللقہ خبریں