عراق، داعش کے نام نہاد گورنر بغداد کا قتل

انبار میں حاشدی شابی  سے منسلک قوتوں کے ایک آپریشن مں "ابو نور" لقب  کے حامل حمود کی گاڑی دھماکے سے ہوا میں اڑ گئی

1261210
عراق، داعش کے نام نہاد گورنر بغداد کا قتل

اطلاع  ملی ہے کہ عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد بغداد کے گورنر  دہشت گرد عبدالسلام حامد  حامود  ملک کے مغربی صوبے انبار میں ہلاک کردیے گئے ہیں۔

عراقی حکومت نوازشیعہ ملیشیاوں پر مبنی حشادی شابی وفد نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ  اس کی قوتوں  نے داعش کے نام نہاد گورنر عبدالسلام حامد حمود کو ہلاک کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے  انبار میں حاشدی شابی  سے منسلک قوتوں کے ایک آپریشن میں "ابو نور" لقب  کے حامل حمود کی گاڑی دھماکے سے ہوا میں اڑ گئی۔

چاہے جس قدر بھی دسمبر 2017 میں ملک کے دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات پانے کا اعلان  کیا گیا تھا تو بھی عراقی عہدیداروں کے مطابق مشرقی صوبے دیالہ اور شمالی صوبوں صلاحدین اور کرکوک کے درمیان  زیر محاصرہ تنظیم کے کارندے انفرادی طور پر مسلح حملوں کے مرتکب ہوتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں