مشرقی القدس، قبلہ اول میں نمازِ عید کی ادائیگی کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت

فلسطینیوں کی تکبیروں اور نعروں  پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیلی پولیس نے رد عمل  کا مظاہرہ کیا

1251309
مشرقی القدس، قبلہ اول میں نمازِ عید کی ادائیگی کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت

اسرائیلی پولیس نے انتہا پسند یہودیوں کے لیے مسجد اقصیٰ پر حملے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے متمنی فلسطینیوں  کو مسجد کے اندر زود و کوب کیا۔

مقبوضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر میں واقع قبلہ اول  میں انتہا پسند یہودیوں کے دھاوے کا سد باب کرنے کے لیے ایک گھنٹہ تاخیری سے ادا کی جانےو الی نمازِ عید کے بعد مسجد کے مغربی حصے  میں الامغاریبی  گیٹ  میں یکجا ہونے والے سینکڑوں  فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس سے انتہا پسند یہودیوں کے لیے یہ دروازہ نہ کھونے کی درخواست کی۔

فلسطینیوں کی تکبیروں اور نعروں  پر رد عمل کا مظاہرہ کرنے پر اسرائیلی پولیس نے رد عمل  کا مظاہرہ کیا تو  یہودیوں نے مسجد اقصی میں دھاوا بولنے کی تیاریاں جاری رکھیں۔

القدس اسلامی اوقاف کے حکام  کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل، بلاسٹ بم اور ربٹر کی گولیاں برسائیں۔  جس سے القدس اعلی اسلام اوقاف کونسل کے صدر شیخ عبدالعظیم  سمیت بعض فلسطینی باشندے زخمی ہو ئے ہیں۔

ایک افسر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے متعدد فلسطینیوں کو زیرِ حراست  لے لیا اور حرم شریف کو خالی کرانے کی کوشش کی اور بعد میں اس کے دروازوں پر قفل ڈال دیے۔



متعللقہ خبریں