حوثیوں کا سعودی عرب پر بالسٹک میزائل حملہ

یہ حملہ سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تیاری میں ہونے کے حوالے سے خفیہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا

1247320
حوثیوں کا سعودی عرب پر بالسٹک میزائل حملہ

یمن میں حوثیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر نجران میں واقع ایک فوجی کیمپ پر بالسٹک میزائل سے  حملہ کیا۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحیٰ سیری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ سعودی شہر نجران  میں انہوں نے سعودی فوجی کیمپ 'بدر ایف' پر بالسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اس حملے میں کیمپ  میں بھاری تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کا ذکر کرنے والے سیری نے بتایا ہے کہ مذکورہ حملہ سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کے حوثیوں کے خلاف کاروائی کی تیاری میں ہونے کے حوالے سے خفیہ معلومات کی روشنی میں کیا گیا  ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب اور اتحادی قوتوں نے اس موضوع کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں