شام: ادلب کے ایک بازار پر شامی و روسی طیاروں کی بمباری،17 ہلاک درجنوں زخمی

ادارہ برائے شہری تحفظ مصطفی  حاج کے مطابق یہ حملہ صبح کے وقت مرۃ النعمان  قصبے  میں واقع ایک بازار پر کیا گیا   جس میں  17 عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

1239970
شام: ادلب کے ایک بازار پر شامی و روسی طیاروں کی بمباری،17 ہلاک درجنوں زخمی

شام میں   سرکاری اور روسی فضائیہ  نے ادلب پر حملہ کر دیا جس میں 17  افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

  ادارہ برائے   شہری تحفظ کے عہدےدار مصطفی  حاج کے مطابق یہ حملہ صبح کے وقت مرۃ النعمان  قصبے  میں واقع ایک بازار پر کیا گیا   جس میں  17 عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ہلاک شدگان کی تعداد میں  اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

 واضح رہے کہ   24 گھنٹوں کے دوران  ادلب پر حملوں میں  34 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں