اسرائیل:ایتھیوپئین نژاد یہودی پولیس کی گولی کا شکار،ملک بھرمیں مظاہرے شروع ہو گئے

اسرائیلی وزارت  قانون نے  گزشتہ  روز اُس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا جس پر ملک بھر میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں

1236164
اسرائیل:ایتھیوپئین نژاد یہودی پولیس کی گولی کا شکار،ملک بھرمیں مظاہرے شروع ہو گئے

اسرائیلی وزارت  قانون نے  گزشتہ  روز اُس پولیس افسر کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کیا جس کی گولی سے ایک ایتھوپین نژاد یہودی نوجوان ہلاک ہو گیا تھا۔

 یہ  ہلاکت ملکی سطح پر وسیع  پیمانے  پر مظاہروں  کا  سبب بنا ۔

گزشتہ  روز درجنوں ایتھوپیوں نے اسرائیلی پارلیمان کے نزدیک مظاہرہ کیا۔

 اس دوران انہوں نے یہ نعرے لگائے  کہ "قاتل پولیس والے کی جگہ جیل ہے" ، "ہم سب سولومان تیکا ہیں" اور "کوئی کالا اور کوئی گورا نہیں ہم سب انسان ہیں"۔

بعض مظاہرین نے سفید رنگ کی قمیص پہن رکھی تھی جن پر 11 ایتھوپین نژاد اسرائیلیوں کے نام تحریر تھےجن کے بارے میں کہا گیا کہ یہ پولیس کے ہاتھوں ظالمانہ طور پر موت کے گھاٹ اتارے گئے ہیں۔

بعض مظاہرین نے سڑک بند کرنے کی کوشش کی تاہم، پولیس نے انہیں روک دیا اور 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیل میں ایتھوپین نژاد یہودیوں کی تعداد 1 لاکھ   40 ہزارکے قریب ہےجن میں 50 ہزار سے زائد اسرائیل میں پیدا ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں