لبنانی وزیر مملکت کے قافلے پر حملہ،2 معاون ہلاک

لبنان کے وزیر مملکت برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے قافلے میں شامل  دو معاون  ہلاک ہوگئے ہیں

1227883
لبنانی وزیر مملکت کے قافلے پر حملہ،2 معاون ہلاک

لبنان کے وزیر مملکت برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے قافلے میں شامل  دو معاون  ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، گزشتہ  روز ان کے قافلے پر جبلِ لبنان میں واقع علاقے عالیہ میں فائرنگ کی گئی ۔

یہ علاقہ دمشق مخالف دروز لیڈر ولید جنبلاط کے حامیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی لبنانی وزیر کے قافلے پر فائرنگ سے ان کے تین محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں دو بعد میں اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ہیں۔

دریں اثناء لبنانی وزیراعظم سعد الحریری جبلِ لبنان میں فائرنگ کے اس واقعے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مختلف سیاسی لیڈروں سے رابطے کیے  ہیں  جس میں انہوں نے  اشتعال انگیزی  روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں