عراق، دارالحکومت بغداد میں مسجد میں خود کش حملہ

اہل تشیع کی جامع مسجد  الا منتظر میں داخل ہونے والے خود کش حملہ آور نے اپنے جسم پر باندھےبم کو ہوا میں اڑا دیا

1222953
عراق، دارالحکومت بغداد میں مسجد میں خود کش حملہ

عراقی دارالحکومت  بغداد  میں بعد از نماز ِ جمعہ کیے گئے خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق  مشرقی بغداد کے علاقے بلدیات میں واقع اہل تشیع کی جامع مسجد  الا منتظر میں داخل ہونے والے خود کش حملہ آور نے اپنے جسم پر باندھےبم کو ہوا میں اڑا دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس حملے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو ئے ہیں۔

واضح رہے کہ  ماضی کی نسبت پر سکون  ماحول سے گزرنے والے بغداد میں  اب کچھ  مدت سے عبادتگاہوں کو ہدف بنانے والے اس قسم کے دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں