سابق صدر مرسی سپرد خاک،رسومات میں صرف اہل خانہ شریک تھے

سابق مصری صدر محمد مرسی کو آج علی الاصبح سپرد خاک کر دیا گیا جن کی آخری رسومات میں صرف اہل خانہ شریک ہوئے

1220413
سابق صدر مرسی سپرد خاک،رسومات میں صرف اہل خانہ شریک تھے

سابق مصری صدر محمد مرسی کو آج علی الاصبح سپرد خاک کر دیا گیا۔

  مرسی کے وکیل عبدالمنعم عبدالمقصود نے بتایا کہ آخری رسومات میں سابق صدر کے  صرف اہل خانہ شریک ہوئے۔

 مرحوم    کی نماز جنازہ طرہ جیل کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ انہیں  مغربی قاہرہ میں دفن کیا گیا ۔

واضح رہے کہ67  سالہ مرسی گزشتہ روز کمرہ عدالت میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

 اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے مرسی نے 2012کے عام  انتخابات جیتے تھے اور وہ مصر کے پہلے منتخب صدر تھے جن کا  سن  2013ء میں ملکی فوج نے تختہ الٹ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں