عراق: حزب اختلاف اپنی صفوں کو مضبوط کر رہی ہے

عمار الحکیم  کی زیر قیادت قومی حکمت پارٹی کی طرف سے عادل المہدی حکومت کے خلاف حزب اختلاف  کی صفوں میں شامل ہونے کا اعلان

1219547
عراق: حزب اختلاف اپنی صفوں کو مضبوط کر رہی ہے

عراق میں عمار الحکیم  کی زیر قیادت قومی حکمت پارٹی نے عادل المہدی حکومت کے خلاف حزب اختلاف  کی صفوں میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

قومی حکمت پارٹی کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سیاسی  آفس میں آج منعقدہ  خصوصی اجلاس میں ملک کو پیش کی گئی خدمات اور عراق  کی سڑکوں پر محسوس کئے جانے والے عمومی اندیشوں پر غور کیا گیا۔

پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی عادل المہدی  حکومت  کے مقابل حزب اختلاف کی صفوں میں شریک ہو گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے سیاسی مخالفت کا انتخاب کیا ہے اور پارٹی قومی سطح پر اور اس سمت میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی۔

واضح رہے کہ عمار الحکیم کی زیر قیادت قومی حکمت پارٹی   کا، گذشتہ سال ماہ ِ دسمبر میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے اقتدار  میں آنے والی  عادل المہدی حکومت  کے مقابل، حزب اختلاف  کی صفوں میں شامل ہونا پہلی شعیہ پارٹی ہونے کے حوالے سے مرکز توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں